خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کے روز ملک بھر میں کورونا کے 2087 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 1677 افراد کورونا کے مرض سے صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 16 افراد کی وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔
مزید برآں، ملک بھرمیں کورونا وائرس کے 2 لاکھ 25 ہزار 498 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جس کے ساتھ ملک بھر میں اب تک کورونا کے 31 اشاریہ 2 ملین ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
کورونا وبا کے پھیلاؤ سے لے کر اب تک یو اے ای میں کورونا کے کل 4 لاکھ 19 ہزار 996 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 3 لاکھ 99 ہزار 803 افراد وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اور وائرس کی وجہ سے 1369 اموات ہوچکی ہیں۔
خیال رہے کہ بدھ کے روز محقیقن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم عام کورونا وائرس سے 30 سے 100 فیصد زیادہ خطرانک اور جان لیوا ہے۔
اس تحقیق میں برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم سے ہلاک ہونے والے اور کورونا کی دوسری اقسام سے ہلاک ہونے والی شرح اموات موازنہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ نئی قسم سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دیگر اقسام کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑہتے ہوئے کیسز کی بدولت ملک کے مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے بند کر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Source: Khaleej Times







