خلیج اردو آن لائن:
کچھ دن پہلے راس الخیمہ کی گہری وادی میں پھنس جانے والے ٹریکرز (کوہ پیماں) کو پولیس اور مقامی کوہ پیماؤں کی مدد سے ریسکیوکر لیا گیا۔
راس الخیمہ پولیس کے سربراہ میجر جنرل علی عبداللہ بن الوان نے جمعرات کے روز بتایا کہ رامس پولیس اسٹیشن پر تعینات پولیس اہلکار شیہا وادی میں پھنس جانے والے 8 کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اس آپریشن میں مقامی کوہ پیماؤں، ایمبولینس، اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں شامل تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ "مختلف عمروں قومیتوں کے ان 8 کوہ پیماؤں کو بچانے میں مقامی کوہ پیماؤں نے اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ پیرامیڈکس اور ریسکیو ٹٰمیوں نے انہیں طبی امداد فراہم کی”۔ ریسکیو کیے جانے کے بعد کوہ پیماؤں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
میجرل جنرل علی نے کوہ پیماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جب ٹریکنگ کے لیے جائیں تو اپنے ساتھی کھانے پینے کی بھاری مقدار لے کر چلیں اور ایسی کٹھن پہاڑیوں پر چڑھنے کو کوشش نہ کریں جہاں جانا ویسے ہی مشکل ہو۔ اور انہیں اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے ضروری آلات بھی ساتھ رکھنے چاہیے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ "ٹریکرز کو اپنے ساتھ ہمیشہ موبائل فون یا سٹیلائٹ فون رکھنا چاہیے۔ کسی دوسرے کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانےکے لیے سیٹی بھی مدد گار ہو سکتی ہے”۔
اس کے علاوہ کوہ ہیماؤں ہدایت کی گئی کہ وہ کوہ ہیمائی سے پہلے حکام کو مطلع کریں اور حکام کو اپنی لوکیشن اور کوہ پیماؤں کی تعداد کے بارے میں آگاہ کریں۔ اور ہو سکے تو کوہ پیمائی سے پہلے اس پہاڑی کے بارے میں تحقیق کر لیں۔
Source: Khaleej Times







