متحدہ عرب امارات

ترقی کا سفر روکنے نہیں دیں گے ، شیخ محمد

خلیج اردو
13 مارچ 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایک تازہ ترین ویڈیو میں یہ کہا ہے کہ مسائل سے بھری دنیا میں ترقی کا واحد راستہ یہ ہے کہ آپ اپنا سفر جاری رکھیں۔

دبئی کے حکمران نے کہا ہے کہ پچھلے 40 سال سے متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ایک وعدہ کیا تھا کہ کھبی وہ کام روکے گا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مسائل تو کھبی ختم نہیں ہوں گے لیکن ہمیں ترقی کا سفر روکنا نہیں چاہیئے۔

اس ویڈیو کو فلیشز آف لیڈرشپ کے ہیش ٹیگ سے شیئر کیا گیا ہے جس میں شیخ محمد کے دبئی کی تیز ترقی کے حوالے سے سنہرے اقوال موجود ہیں۔

انہون نے وضاحت کی ہے کہ وقت رکتا نہیں اور وقت کو بالکل بھی ضائع نہیں کرنا چاہیئے۔ وقت کھبی لوٹ کر نہیں آتا۔ یہ بالکل ایسے ہے کہ جیسے ایک ندی کا پانی بہتا ہے اور وہ لوٹ کر واپس نہیں آتا۔

حکومت اور اپنے ملک اور اس کے لوگوں کے ساتھ ان کی کمٹمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ہر روز نیا کچھ سیکھیں گے اور حوصلہ کھبی نہیں ہاریں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button