خلیج اردو
14 مارچ 2021
دبئی :متحدہ عرب امارات میں مختلف سرجریز کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے جن پر عارضی طور پر پابندی لگائی گئی تھی۔ ان سرجریز پر کرونا وائرس کی وجہ سے پابندی لگائی گئی تھی۔
ان میں سے وہ سرجریز شامل ہیں جیسے کاسمٹکس اور دانتوں کی سرجری جن کو اسی اعضاء میں انستھزیا دیا جاتا ہے اور جسے میڈیکل کی زبان میں لوکل انستھزیا کہا جاتا ہے۔
اتوار سے فزیوتھراپی اور کائرو پریٹکسز کا آغاز بھی ہوگا۔ اس سے قبل کرونا وائرس کی وجہ سے اگرچہ ان سرجریز پر پابندی لگائی گئی تھی لیکن بیرونی ممالک سے آنے والوں اور پہلے سے شیڈول شدہ افراد کو سرجری کی اجازت دی گئی تھی۔
اس حوالے سے وزارت صحت اور روک تھام نے ایک حکمنامہ متعلقہ شعبوں کو بھجوایا ہے۔ اس میں میڈیکل سنٹرز سے کہا گیا ہے کہ وہ سخت کرونا ایس او پیز کے تحت لوگوں کو میڈیکل سروسز فراہم کریں۔
ان میں 30 فیصد ورکنگ کیپسٹی پر اپنی خدمات کا دوبارہ آغاز کرنا شامل ہے۔
تمام افراد کیلئے لازمی ہے کہ وہ چہرے پر ماسک پہنیں اور ہاتھوں پر داستانوں سمیت دیگر حفاظتی لباس پہنیں۔
ہر ایک ملازم دفتر میں داخل ہوتے ہی اپنا درجہ حرارت دیکھیں اور ہر ہفتے اپنا پی سی آر ٹیسٹ کرائیں۔
میڈیکل سنٹرز میں فرش پر انتظار کیلئے نشانات لگائے جائیں تاکہ سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے۔
یہ یقینی بنائیں کہ رش سے بچنے کیلئے مریض یا صارفین پہلے اپوائنٹمنٹ لیں۔
مریضوں سے کہا جائے کہ وہ اپنے بچوں کو ساتھ نہ لائیں جب تک بچوں کا علاج مقصود نہ ہو۔
Source : Khaleej Times






