متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ٹریفک الرٹ : آر ٹی اے نے ان بڑی شاہراہوں پر ٹریفک میں تعطل کے حوالے سے خبردار کر دیا

خلیج اردو
19 مارچ 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے سائیکلنگ کے حوالے سے ایمیٹیور ٹور کے دوسرے مرحلے کے درمیان دبئی کی بڑی سڑکوں پر ہفتہ کی صبح 8 بجے سے صبح 10 بجے تک تاخیر کی ورننگ دی ہے۔

ایک ٹویٹ میں آر ٹی اے نے اعلان کیا کہ متاثرہ سڑکوں میں القدرا روڈ ، القدرا روڈ کے درمیان سید السلام اسٹریٹ اور القدرا روڈ چوک سے القدرا روڈ کی طرف جاتی ہوئی اکویا آکسیجن کی طرف اس کی بندش ہوگی۔

آر ٹی اے نے یہ بھی وارننگ دی ہے کہ القدرا میں سائیکلنگ ٹریک صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک بند رہے گا۔

آر ٹی اے نے سڑکوں پر سفر کرنے والے مسافروں کیلئے وقت پر مطلوبہ مقامات تک پہنچنے کیلئے متبادل راستے اختیار کرنے کا کہا ہے جن میں العین دبئی روڈ ، صیہ السلام سلام اسٹریٹ ، اور لہباب روڈ شامل ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button