خلیج اردو آن لائن:
سیبو پیسیفک ایئرلائن نے دبئی سے منیلا کی پروازوں کے لیے ایک ٹکٹ کے بدلے میں ایک ٹکٹ مفت دینے کی پروموشن کا آغاز کر دیا ہے۔
فلپائن کی قومی ایئر لائن نے یہ آفر اپنی 25ویں سالگرہ کے موقع پر لانچ کی ہے۔ جس میں مسافر دبئی سے منیلا کی ایک طرفہ ٹکٹ 300 درہم میں خریدنے کے بعد ایک اضافی ٹکٹ بلکل مفت حاصل کر سکیں گے۔
یہ پروموشن 19 مارچ سے 21 مارچ تک جاری رہے گی اور اس میں یکم جون سے 31 اگست کے درمیان کا سفری دورانیہ شامل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سیبو پیسیفک اس وقت دبئی سے منیلا کے لیے ہفتہ وار 5 پروازیں چلا رہی ہےجبکہ منیلا سے دبئی کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں چلا رہی ہے۔
مزید برآں، ایئر لائن نے ٹکٹ کی تبدیلی کی فیس بھی ختم کر دی ہے۔ اور مسافروں کو اجازت دی گئی ہے جتنی بار چاہیں ٹکٹ ری بک کروا سکتے ہیں ان پر کوئی فیس لاگو نہیں ہوگی۔ تاہم کرایوں میں آنے والی تبدیلی نافذ کی جائے گی۔
اس سے پہلے سیبو ایئر لائن 31 جون 2021 تک 25 کلو گرام کے سامان پر بھی الاؤنس دے چکی ہے۔
اس آفر کو حاصل کرنے کا طریقہ کار درج ذیل ہے:
سیبو ایئر لائن کی ٹکٹ ایئر لائن کی ویب سائٹ یا موبائل ایپ سے بک کی جا سکتی ہے۔ تاہم، اس آفر سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے بکنگ کرتے وقت پرومو کوڈ PLUSJUAN استعمال کرنا ہوگا۔ جو افراد ٹکٹ کی قیمت کیش میں ادا کرنا چاہتے ہیں تو وہ آن لائن بکنگ کے 8 گھنٹوں کے اندر اندر ال انصاری ایکسچینج اور الرائس ٹریول کی برانچ پر رقم ادا کر سکتے ہیں۔
Source: Khaleej Times







