متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے دو بہنوں کی لگژری پولیس کار میں سواری کرنے کی خواہش پوری کردی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس نے شمع اور مریم نامی دو نمایاں طالبات کا پورا کردیا۔ دونوں بہنوں کی خواہش تھی پولیس انکے گھر آئے اور وہ دبئی پولیس کی دنیا میں مشہور لگژری گاڑی میں سفر کر سکیں۔

دونوں خواتین کی اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے دبئی پولیس کے کمیونٹی ہیپینس ڈیپارٹمنٹ کے سیکیورٹی ایورنس ڈیپارٹمنٹ کے ایک وفد نے المراقبت پولیس تھانے کے ساتھ مل کر سرپرائز کی منصوبہ بندی کی۔

پوری ٹٰیم دونوں طالبات کے گھر گئی اور انکی دیرینہ خواہش پوری کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس افسروں نے انہیں مبارک باد دی اور انہیں سرٹیفکیٹس اور تحائفہ دے کر اعزاز بخشا۔ کیونکہ شمع ممتاز طلبا  کی کیٹگری میں ممتاز تعلیمی کارکردگی کا شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم جیتا تھا۔

جبکہ اس کی بہن ممتاز طلبا کی کیٹگری میں ایمریٹس ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

دونوں بہنیں پولیس فورس کو اپنے گھر میں دیکھ اور یہ سیکھ کر بہت خوش تھیں کہ پولیس اورپولیس پیٹرول کیسے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سپر کار پولیس پیٹرول میں سفر کر کے بے حد خوشی ہوئی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button