متحدہ عرب امارات

قانون کے بارے میں جانیے ، کسی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع پولیس کو کیسے دیں؟

خلیج اردو
21 مارچ 2021
دبئی : کسی بھی ملک کا مہذب شہری وہاں کے قانون سے آگاہی رکھتے ہوئے خود کو اس کا پابند کراتا ہے اور قوانین کا احترام کرتا ہے۔ ایسے میں قوانین سے اگاہی کیلئے متحدہ عرب امارات میں سرکاری اور نجی طور پر سماجی میڈیا اور ذرائع ابلاغ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

خلیج ٹائمز سے پوچھے گئے ایک سوال اور اس کے جواب میں شہریوں کیلئے کافی مفید معلومات ہیں۔ صارف کا سوال ہے کہ میں دبئی پولیس کے الامین سروس کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں ۔

جواب : اس سروس کو دبئی پولیس کی جانب سے 2003 میں لانچ کیا یا تھا۔یہ قانون جنرل ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ سیکورٹ کی معاونت کرتا ہے۔

الامین ایک ایسی سروس ہے جو دبئی میں شہریوں ، رہائشیوں ، غیر رہائشیوں اور سیاحوں کو ایک فعال اور محفوظ مواصلاتی چینل مہیا کرتی ہے۔ اس کا استعمال کرتے ہوئے شہری ریاست کے سیکیورٹی کے محکمہ کے ساتھ خفیہ طور پر بات چیت کرنے اور ان کو ایسی کارروائیوں سے آگاہ کرسکتے ہیں جن میں امارات میں حفاظت ، سلامتی اور استحکام کی عمومی دیکھ بھال کیلئے کوئی خطرہ ہو۔

ان مسائل میں صرف غیرقانونی سرگرمیان شامل نہیں بلکہ الامین کے ذریعے بدعنوانی اور ملازمت کے دوران استحصال ، تباہ کن دہشت گردی اور انتہا پسندانہ سرگرمیاں ، مسلح گروہوں اور منظم جرائم سے متعلق سرگرمیاں ۔ سرکاری اور سرکاری دستاویزات کی جعلسازی ، جعلی کرنسیوں کی اطلاع ، جاسوسی اور ریاستی اداروں کے حساس رازوں کے انکشاف کی اطلاع ، افواہوں اور پروپیگنڈا سے عوامی رائے پر اثر انداز ہونا ، امن و سکون کو مشتعل کرنا ، کسی بھی ضابطہ کی خلاف ورزی ، کسی بھی اخلاقی طور پر ناروا سلوک سمیت کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے بارے میں معلومات کی اطلاع دینا جس کی منصوبہ بندی کی جارہی ہو یا ایسا کہ جو ملک کی سلامتی اور فلاح و بہبود پر منفی اثر ڈال سکتی ہے اور یا قیادت اور حکومت اور سیاسی امور کے خلاف ہو ، کی اطلاع دی جا سکتی ہے۔۔

الامین سروس کو دیگر مسائل جیسے منی لانڈرنگ ، منشیات کی اسمگلنگ ، اغوا ، صحت ، حفاظت اور ماحولیاتی خطرات کی اطلاع دینے سمیت وائٹ کالر جرم ، مالی جرم اور کوئی ایسی سرگرمی جس سے دوسروں کی جان کو خطرہ ہو ، کی اطلاع کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ۔

اس سہولت کے جہاں اور کئی فوائد ہیں اس میں ایک فائدہ یہ ہے کہ آپ نام ظاہر کیے بغیر شکایات کر سکتے ہیں اور آپ کا نام کھبی افشاں نہیں ہوگا۔

جب کوئی فرد شکایت درج کرنے کیلئے الامین سروس کو بطور شکایت کنندہ یا مخبر استعمال کرتا ہے تو اس کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جاتی ہے۔ شکایت کنندہ سے ہونے والی بات چیت اور تمام کمیونکیشن کو بھی خفیہ رکھا جاتا ہے۔ ایسے میں شکایت کنندہ کو یہ یقین دہانی کرنی چاہئے کہ رازداری کو برقرار رکھا جائے۔

سب سے بہتر بات یہ ہے کہ ایک دفعہ شکایت کرنے کے بعد شکایت کنندہ بعد میں کی جانے والی کسی بھی تحقیقات میں پریشان نہیں کیا جاتا ۔ شکایت کنندہ سے کوئی حساب کتاب بھی نہیں لیا جاتا جس کی وجہ سے وہ خود کو محفوظ محسوس کرتا ہے۔

دبئی اور متحدہ عرب امارات کی حکومت شہریوں ، رہائشیوں اور غیر رہائشیوں کو الامین سروس کا استعمال کرنے کی ترغیب دیتی آئی ہے۔ اس سے عوام اپنے خدشات کو حل کرنے اور متحدہ عرب امارات کی فلاح و بہبود اور استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

الامین سروس دن میں 24 گھنٹے ، ہفتے میں 7 دن اور سال کے 365 دن کام کرتی ہے۔ شکایت کنندہ کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا چینلز سے لے کر مختلف ذرائع میں سے کسی ایک کو استعمال کرکے شکایت درج کرائے۔ فون کے ذریعے ٹول فری نمبر (800 4888) ، فیکس نمبر (04 209 7777) ، ایس ایم ایس (4444) اور ای میل (alameen@alameen.gov.ae) جبکہ ویب سائٹ (www.alameen.ae) پر شکایت درج کی جاتی ہے۔

سروس کیلئے چار زبانوں عربی ، انگریزی ، ہندی اور ملیالم میں آپ اپنی شکایات درج کر سکتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button