متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ڈرائیونگ لائنسس ، کار رجسٹریشن اب منٹوں میں جاری ہوگا

خلیج اردو
21 مارچ 2021
عجمان : عجمان ڈرائیور اور وہیکل ڈیپارٹمنٹ اب مختلف سروسز کیلئے ایک منٹ میں سہولیات فراہم کرتا ہے۔ ایک اعلی عہدیدار کے مطابق اب صارفین کیلئے انتظار کا دورانیہ 2.36 منٹ رہ گیا ہے۔

عجمان پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل شیخ سلطان بن عبد اللہ النعیمی کا کہ نا ہے کہ محکمہ نے متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ کے اعلی معیار کی سروسز کی فراہمی اور زیادہ سے زیادہ عوامی اطمینان حاصل کرنے کے بارے میں اسٹریٹجک مقاصد حاصل کرلئے ہیں۔

محکمہ کے مختلف شعبوں ، اس کی شاخوں اور دفاتر کے ایک ورچوول دورے کے دوران شیخ سلطان نےعوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کے بارے میں معائنہ کیا۔

انہوں نے عوام کیلئے سروسز حاصل کرنے کے دوران انتظار کے دورانیے میں ہونے والی نمایاں کمی کو سمارٹ ٹکنالوجی سے کا مرہون منت قرار دیتے ہوئے کہا تکنیکی پیشرفت اور جدت کی وجہ سے کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔

جنرل شیخ سلطان نے مزید کہا کہ عوام کی اطمینان کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ صارفین کی خدمت مراکز میں حاضری میں 29.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button