خلیج اردو
22 مارچ 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں آج مختلف علاقوں میں گردآلود کہر کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا ہے۔
قومی مرکز برائے میٹرولوجی این سی ایم کے مطابق کہر دوپہر 12 بجےتک جاری رہے گا۔ یہ مختلف اندرونی حصوں اور مشرقی علاقوں میں دیکھنے کو ملے گا۔
#Alert #NCM pic.twitter.com/EIRpxZejnt
— المركز الوطني للأرصاد (@ncmuae) March 21, 2021
این سی ایم نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ امغر سے شمال مشرق کی طرف سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر ریت اور گرد سے آلود ہوائیں چلیں گی جس کی وجہ سے حد نگاہ متائثر ہوگی۔ اس دوران 3000 میٹر سے حدنگاہ محدود رہے گی۔
#Alert #NCM pic.twitter.com/uUagoCF9fe
— المركز الوطني للأرصاد (@ncmuae) March 21, 2021
ملک کے دیگر علاقوں میں توقع ہے کہ دن کے وقت موسم جزوی طور پر ابر آلود اور تیز رہے گا۔ رات کے وقت یہ امکان ہے کہ منگل کی صبح تک کچھ ساحلی اور داخلی علاقوں میں خنکی کا امکان ہے۔
توقع کی جارہی ہے کہ آج کچھ اندرونی علاقوں میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جائے گا ۔ این سی ایم نے کہا ہے کہ صبح کا وقت نچلے درجہ کی طغیانی ہو گی جبکہ شام کے وقت آہستہ آہستہ اعتدال آئےگا۔







