متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا جدید ترین سیٹلائیٹ خلا میں مشن کیلئے روانہ کر دیا گیا

خلیج اردو
22 مارچ 2021
دبئی : دبئی کا پہلا ماحول کی نگرانی کرنے سے متعلق سیٹلائیٹ DMSat-1 کامیابی کے ساتھ خلا کیلئے روانہ کر دیا گیا۔

نینومیٹرک سیٹلائٹ نے آج پیر کے روز متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 7 منٹ پر قازقستان کے بائیکونور کوسمڈرووم سے خلا میں پرواز کا آغاز کیا۔ موسم کی خرابی کی وجہ سے اس ہفتے کے شروع میں دو بار اس پروگرام کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

محمد بن راشد خلائی مرکز (ایم بی آر ایس سی) میں تعینات ٹیم انجینئرز کافی پرجوش تھے اور وہاں کا ماحول خوشگوار تھا ۔ یہ ٹیم سوئیز 2.1 اے راکٹ لانچر پر سیٹلائٹ کی لفٹ آف جہاز کے دوران دیوار میں نصب شدہ اسکرینوں کو قریب سے بڑے انہماک سے دیکھ رہے تھے۔

اس دوران ٹیم ممبران نے تالیاں بجائیں اور کافی پرجوش نظر آئے اور جشن منایا۔ اس منصوبے میں 30 ایمراتی انجینئرز کا مرکزی کردار رہا جنہوں نے دبئی کی بلدیہ ضرویات اور سیٹلائیٹ کے تیکنیکی خصوصیات کو ماہرانہ انداز میں پورا کیا۔

اس سے قبل 20 مارچ کے صبح 10:07 اور 21 مارچ کو سیٹلائیٹ خلا میں چھوڑنے کی تیاری تھی لیکن موسم کی خرابی کے باعث اسے ملتوی کیا گیا۔

ماحولیاتی آلودگی سے متعلق یہ سیٹلائیٹ آلودگی کے اسباب اور گرد کی مرکزیت سے متعلق اور اس کے عوامی صحت پر اثرات کی نگرانی کرے گا۔

سیٹلائیت کا وزن 15 کلوگرام ہے اور یہ اس سے کئی گنا بڑے سیٹلائیٹ کا کام کرتا ہے۔

Source : Khaleej Times

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button