متحدہ عرب امارات

ابوظہبی: ٹریفک حادثے میں متاثر ہونے والے شخص کو 1 لاکھ درہم معاؤضہ ادا کرنے کا عدالتی حکم

 

خلیج اردو آن  لائن:

ابوظہبی کی ایک عدالت نے ایک کار ڈرائیور اور اسکی انشورنس کمپنی کو ایک ٹریفک حادثے میں بری طرح معذور ہونے والی شخص کو 1 لالکھ درہم بطور معاؤضہ ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔

حالیہ حکم ابوظہبی کی کورٹ آف آف اپیل کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔ کورٹ آف اپیل نے ابتدائی سول کورٹ کی جانب سے دیے گئے فیصلے کو براقرار رکھتے ہوئے متاثرہ شخص کو رقم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق حادثے میں متاثر ہونے والے شخص نے کار ڈرائیور اور اسکی انشورنس کمپنی کے خلاف عدالتی فیس کے ساتھ 2 لاکھ درہم معاؤضے کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ متاثرہ شخص نے  درخواست میں حادثے کی وجہ سے ہونے والے جسمانی اور نفسیاتی نقصان  کا ذکر کیا تھا۔ حادثہ مبینہ طور پر مدعاعلیہ کار ڈرائیور کی وجہ سے پیش آیا تھا۔

درخواست کنندہ نے عدالت کو بتایا کہ وہ مین روڈ پر ڈرائیو کر رہا تھا جب مدعاعلیہ ڈرائیور نے بغٰیر سگنل دیے گاڑی موڑ دی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا اور اس حادثے میں اسے 40 فیصد معذور کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس لیے وہ مدعا علیہ سے 2 لاکھ درہم ہرجانے کی ادائیگی کا دعویٰ کرتا ہے۔

عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مدعاعلیہ کو حکم دیا کہ وہ متاثرہ شخص کو 1 لاکھ درہم ادا کر گے۔ لیکن متاثرہ شخص نے عدالتی فیصلہ کے خلاف کورٹ آف اپیل میں درخواست دائر کر دی اور زائد معاؤضے کا تقاضا کیا۔ لیکن کورٹ آف اپیل نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ذیلی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button