خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے پیر کے روز ملک بھر میں کورونا کے 1871 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2144 افراد کورونا کے مرض سے صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 7 افراد کی وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔
مزید برآں، ملک بھرمیں کورونا وائرس کے 1 لاکھ 85 ہزار 531 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جس کے ساتھ ملک بھر میں اب تک کورونا کے 35 اشاریہ 5 ملین ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
کورونا وبا کے پھیلاؤ سے لے کر اب تک یو اے ای میں کورونا کے کل 4 لاکھ 42 ہزار 226 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 4 لاکھ 24 ہزار 840 افراد وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اور وائرس کی وجہ سے 1445 اموات ہوچکی ہیں۔
Source: Khlaeej Times







