متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ابوظبہی نے اپنا قرنطینہ فری ٹریول گرین لسٹ اپڈیٹ کر دیا

خلیج اردو
22 مارچ 2021
ابوظبہی : ابوظبہی کے محکمہ سیاحت اور ثقافت ڈی سی ٹی نے مختلف ممالک کے سفر کے حوالے سے قرنطینہ فری گرین لسٹ جاری کر دیا۔ اس فہرصت میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو ابوظبہی پہنچنے پر قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ ان مسافروں کو ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈی سی ٹی کے مطابق اس فہرصت میں شامل ممالک میں اضافہن ہو سکتا ہے یا کوئی ملک سے سے نکالا جا سکتا ہے اور اس کا دارومدار اس ملک کی جانب سے کرونا وائرس کے خلاف کیے گئے اقدامات کی بنا پر ہے۔

اس کے ساتھ ہی یہ وضاحت کی گئی ہے کہ لسٹ میں شامل ممالک کے شہریت کے بجائے یہاں سے آنے کی صورت میں اس لسٹ کا نفاز ہوگا۔

22 مارچ 2021 کو جاری فہرست میں آسٹریلیا ، بھوٹان ، برونائی ، چین ، گرین لینڈ ، ہانگ کانگ ، آئس لینڈ ، مورایشس ، مراکو ، نیوزی لینڈ ، سعودی عرب اور سینگاپور شامل ہیں۔

گرین فہرست سے مطابق مزید معلومات آپ www.visitabudhabi.com پر دیکھ سکتے ہیں۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button