متحدہ عرب امارات

شارجہ کے رہائشی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کی شکایات پولیس کو کرنے لگے

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ پولیس نے رہائشیوں کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی شکایات پولیس تک پہنچانے پر رہائشیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رہائشیوں کے اس عمل سے وبا کے خلاف جنگ میں انکو مدد ملی ہے۔

ایک اعلی پولیس عہدیدار نے بتایا کہ کورونا کے خلاف بنائے گئے قواعد و ضوابط میں سب سے زیادہ خلاف ورزی ماسک پہننے اور سماجی اور فیملی اجتماعات پر پابندی جیسے قواعد کی گئی ہے۔

رہائشی ایسی خلاف ورزیوں کی اطلاع پولیس کو 901 پر کال کرکے، پولیس ایپ حارس کے ذریعے یا covid19@shjpolice.gov.ae پر ایمیل کر کے دے سکتے ہیں۔

پولیس عہدیدار کا کہنا ہےکہ شارجہ کے رہائشی پولیس کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اطلاع انہیں ذرائع سے فراہم کرتے ہیں اور خلاف ورزی کا مرتکب ہونے والے افراد کو اسی حساب سے سزائیں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کی اسمارٹ ایپ استعمال کرنے میں آسان ہے اور لوگ اس کے ذریعے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی رپورٹ فوری طور پر اور آسانی سے کر سکتے ہیں۔

مزید برآں، شارجہ پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی سے متعلق موصول ہونے والی شکایات پر فوری عمل در آمد کے لیے ایک سیل بھی قائم کیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button