خلیج اردو
22 مارچ 2021
شارجہ : حکام نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ شارجہ کی بڑی مساجد میں خواتین کے نماز کیلئے مختص ہالوں کو اب مردوں کیلئے نماز جمعہ کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
کرونا وائرس کی وجہ سے اگرچہ مساجد دوبارہ کھل گئیں لیکن خواتین کیلئے مختص نماز ہال تاحال بند ہیں۔
مساجد میں جمعہ کی رش کم کرنے کیلئے محکمہ امور اسلامیہ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر افراد کا رش کم کرنے کیلئے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی حد کی وجہ سے خواتین کے ہال میں بھی مرد نماز ادا کریں گے۔
فیصلے کا نفاز جمعہ کے روز 26 مارچ سے ہوگا۔
کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے انسداد کیلئے احتیاطی اقدام کے طور پر گذشتہ سال مارچ میں مساجد کو پہلی بار بند کردیا گیا تھا۔ مساجد کو جولائی میں پانچ وقت کی نماز کیلئےے دوبارہ کھولا گیا لیکن جمعہ کی نماز 4 دسمبر کو دوبارہ شروع کی گئی تھی۔
Source : Khaleej Times







