خلیج اردو آن لائن:
دبئی میں ایک اکاؤنٹنٹ پر حملہ کرنے اور اس 2 لاکھ 20 ہزار 200 درہم چوری کرنے کے الزام میں 6 افریقیوں کو ڈیرہ کے الدغایا علاقے سے گرفتار کر لیا گیا
دبئی کے پبلک پراسیکیوشن نے انکشاف کیا کہ 13 دسمبر 2020 کو اکاؤنٹنٹ اس علاقے میں منی ایکسچینج سے نقد رقم نکالنے کے بعد اپنی کمپنی جارہا تھا۔ اکاؤنٹنٹ کا خیال تھا کہ وہ اس رقم کو کمپنی کے سیف میں رکھے گا اور اگلی صبح اس کو بینک میں جمع کروا دے گا۔
تاہم، راستے میں گروہ میں سے ایک فرد نے پلاسٹک کا بیگ کا وہ بیگ چھین لیا جس میں وہ نقدی لے کر گیا تھا اور فرار ہوگیا۔ جب متاثرہ شخص نے پیچھا کرنے کی کوشش کی تو گینگ کے ایک اور رکن نے اسے زمین پر پٹخ دیا اور ساتھ ہی فرار ہوگیا۔
متاثرہ شخص نے اٹھنے اور پیچھا کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ بعد میں اس نے پولیس کو بلایا اور واقعے کی اطلاع دی۔
دبئی پولیس کی ایک ٹیم نے واقعے کی تحقیقات کی اور وہ ملزم کی شناخت کرنے میں کامیاب رہی۔
جب پولیس نے ان افراد کو پکڑ لیا تو انہوں نے جرم کرنے کا اعتراف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے تین اکاؤنٹنٹ کا پیچھا کیا، جب وہ ایکسچینج آفس سے نکلا تو انہوں اس سے رقم چھین لی، جبکہ گروہ کے دیگر تین افراد نے انہیں جائے وقوع سے فرار ہونے میں مدد فراہم کی۔
تمام ملزمان کو فوجداری عدالت کے حوالے کردیا گیا ، جس نے سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی۔
Source: Khaleej Times







