خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں سخت قوانین نافذ کر رکھے ہیں۔ ان قواعد و ضوابط میں ہر ہفتے بعد یا دو ہفتوں بعد کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
نجی اور سرکاری ملازمین کے لیے ہر ہفتے یا دو ہفتوں بعد کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازم قرار دیے جانے کے حوالے سے متعدد اعلانات کیے گئے تھے۔ لہذا ذیل میں مکمل تفصیل کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ کن ملازمین کو کورونا ٹیسٹ لازمی کروانا ہوگا اور کب کروانا ہوگا:
#BREAKING: Covid PCR test required for unvaccinated #UAE workers in 5 sectors @MOHRE_UAE @mohapuae https://t.co/bMfSnSbkN4
— Khaleej Times (@khaleejtimes) March 22, 2021
ملک بھر میں 5 نجی شعبوں میں کام کرنے والے نجی ملازمین کے لیے کورونا پی سی آر ٹیسٹ سے متعلق قواعد و ضوابط درج ذیل ہیں:
- یو اے ای بھر کے ہوٹلوں، ریستورانوں، ٹرانسپورٹیشن، لانڈری، بیوٹی سیلون، اور حجاموں کی دکانوں میں کام کرنے والے ملازمین کو ہر 14 دنوں کے بعد کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ تاہم، جو ملازمین کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں انہیں اس پابندی سے چھوٹ دی گئی ہے۔
ابوظہبی کے نجی شعبے کے حوالے سے قواعد و ضوابط درج ذیل ہیں:
- ابوظہبی کے اہم نجی شعبوں میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو ہر دو ہفتوں کے بعد کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ ملازمین یہ ٹیسٹ مفت کروا سکتے ہیں۔
#BREAKING#UAE Covid: Mandatory PCR tests for private sector staff in Abu Dhabi vital sectors https://t.co/jI0d3RzOtk
— Khaleej Times (@khaleejtimes) March 22, 2021
ابوظہبی کے سرکاری شعبے کے ملازمین کے لیے قواعد و ضوابط درج ذیل ہیں:
- 7 فروری کے آغاز سے ابوظہبی کے سرکاری اور نیم سرکاری ادارے 30 فیصد ملازمین کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ اور وہ ملازمین جنہوں نے ابھی تک کورونا ویکسین نہیں لگوائی انہیں ہر ہفتے کے بعد کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
The Department of Government Support has approved reducing attendance at the workplace in Abu Dhabi government and semi-government entities to 30 per cent, to bolster precautionary measures implemented in the emirate and protect the health of employees and their families. pic.twitter.com/vMQIS1gLrq
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@ADMediaOffice) February 6, 2021
شارجہ کے نجی ملازمین کے لیے قواعد و ضوابط درج ذٰیل ہیں:
- شارجہ میں ریستورانوں، کیفے ٹیریاز، کیفوں، بیکریوں، اور سیلونز میں کام کرنے والے ملازمین ہر دو ہفتوں کے بعد کورونا پی سی آر ٹٰیسٹ کروانا ہوگا۔ تاہم، جو ملازمین کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں انہیں اس پابندی سے استشنا دی گئی ہے۔
شارجہ کے سرکاری ملازمین کے لیے قواعد و ضوابط درج ذیل ہیں:
- شارجہ کے ایسے سرکاری ملازمین جنہوں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی انہیں ہر ہفتے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوتا ہے۔
عجمان میں ملازمین کے لیے قواعد و ضوابط درج ذیل ہیں:
- عجمان میں ریستورانوں، کیفوں، سپرمارکیٹوں، اسپورٹ ہالز، لیبر کی بھرتی کرنے والے دفاتر، فوڈ ڈلیوری کمپنیوں اور کار واش مراکز پر کام کرنے والے ملازمین کے ہر ہفتے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
فريق إدارة الأزمات والكوارث والطوارئ بعجمان يلزم مؤسسات محددة بإجراء فحص PCR أسبوعيا وتحميل تطبيق الحصن pic.twitter.com/zDlVl5eAdR
— ajmanpoliceghq (@ajmanpoliceghq) March 2, 2021
یو اے ای بھر میں وفاقی حکومت کے ملازمین کے لیے قواعد وضوابط درج ذٰیل ہیں:
- متحدہ عرب امارات کی تمام وزارتوں اور وفاقی حکومت کے ملازمین کو ہر ہفتے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ تاہم، جوملازمین ویکسین لگوا چکے ہیں انہیں استشنا دی گئی ہے۔
Source: Khaleej Times







