خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے منگل کے روز ملک بھر میں کورونا کے 2172 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2348 افراد کورونا کے مرض سے صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 6 افراد کی وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔
مزید برآں، ملک بھرمیں کورونا وائرس کے 2 لاکھ 9 ہزار 89 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جس کے ساتھ ملک بھر میں اب تک کورونا کے 35 اشاریہ 5 ملین سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
کورونا وبا کے پھیلاؤ سے لے کر اب تک یو اے ای میں کورونا کے کل 4 لاکھ 44 ہزار 398 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 4 لاکھ 27 ہزار 188 افراد وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اور وائرس کی وجہ سے 1451 اموات ہوچکی ہیں۔
Source: Khaleej Times







