متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

یوم پاکستان کے موقع پر برج خلفیہ پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا، ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان کے 81ویں قومی دن کے موقع پر دنیا کی بلند ترین عمارت، برج خلیفہ پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ گئی۔

آج دن کے آغازمیں یو اے ای میں قائم پاکستانی سفارتی مشنز نے یوم پاکستان کی تقریبات کے دوران وزیر اعظم پاکستان، صدر پاکستان اور ورزیر خارجہ خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

دبئی میں منعقد ہونے والی تقریب کا افتتاح پاکستانی سفیر افضل محمود نے کیا، اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔

اس کے علاوہ دبئی میں قائم پاکستانی قونصل خانے میں بھی یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔

اس موقعے پر پاکستانی سفیر افضل محمود کا کہنا ہے کہ آج کے دن 1940 میں ہمارے بزرگوں نے ایک الگ مملکت کا مطالبہ کیا، جہاں وہ اپنی زندگی اپنی امنگوں کے مطابق گزر سکیں۔ اور یہ خواب چند سوالوں میں ہی سچ ثابت ہوگیا۔ اور 14 اگست 1947 کو پاکستان دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا”َ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button