متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : دبئی میں 10 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا

خلیج اردو
24 مارچ 2021
دبئی : دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی اور دبئی کے نائب حاکم بھائی شیخ حمدان بن راشد المکتوم کی وفات پر متحدہ عرب امارات میں دس روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا۔

دبئی کے نائب حکمران شیخ حمدان متحدہ عرب امارات کے وزیر خزانہ بھی تھے۔ ان کی وفات پر سرکاری سطح میں دس دنوں کیلئے سوگ منایا جائے گا اور اس دوران متحدہ عرب امارات کا پرچم دبئی میں سرنگوں رہے گا۔

کل کیلئے سرکاری اداروں میں عام تعطیل کر دی گئی ہے۔ شیخ حمدان متحدہ عرب امارات میں سب سے زیادہ عرصہ تک وزیر رہے ہیں۔

دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی اور دبئی کے نائب حاکم بھائی شیخ حمدان بن راشد المکتوم نے بطور وزیر خزانہ اپنی انقلابی فیصلوں سے حکومتی پالیسیوں کے ذریعے متحدہ عرب امارات کی تعمیروترقی میں کافی شاندار کردار ادا کیا تھا۔
۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button