
خلیج اردو آن لائن:
دبئی کے ڈپٹی حکمران اور یو اے ای وزیر مالیات اور شیخ محمد کے بھائی شیخ ہمدان بن راشدالمکتوم کی نمازہ جناز ادا کر دی گئی ہے۔
نماز جنازہ زبیل مسجد میں ادا کی گئی۔
دبئی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نماز جناز میں شیخ محمد راشدالمکتوم، انکے بیٹے شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور المکتوم خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی۔
جبکہ یو اے ای کے ہر دلعزیز رہنما کی غائبانہ نماز جنازہ ملک بھر کی مساجد میں نماز مغرب کے بعد ادا کی جائے گی۔
Source: Khaleej Times






