خلیج اردو آن لائن:
یو اے ای کے وزیر خزانہ اور دبئی کے ڈپٹی حکمران شیخ ہمدان بن راشد المکتوم کی وفات کے بعد دبئی میں بھر میں 10 روزہ سوگ اعلان کیا گیا ہے۔ دبئی کے تمام سرکاری محکمے اور ادارے 25 مارچ سے تین دن تک بند رہیں گے۔
تاہم، دبئی کی نالج اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ایچ ڈی اے) کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کل یعنی جمعرات کے روز دبئی کے تمام نجی اسکول کھلے رہیں گے۔
Private schools in Dubai will remain open Thursday. https://t.co/a0wFttJqGB
— KHDA | هيئة المعرفة والتنمية البشرية بدبي (@KHDA) March 24, 2021
مزید برآں، کے ایچ ڈی اے کی جانب سے شیخ ہمدان کی وفات پر تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
کے ایچ ڈی اے کی جانب سے تعزیتی ٹویٹ کرتے ہوئے گیا ہے کہ "انہوں نے دوستی، ہم آہنگی، اور باہمی احترام میں ہزاروں طلباء کو اکٹھا کیا۔ خدا انہیں ابدی سکون عطا فرمائے”۔
Source: Khaleej Times







