
خلیج اردو آن لائن:
دبئی پولیس کے الرشیدیہ پولیس تھانے کی حدود میں آنے والے علاقے میں گزشتہ سال جرائم کی شرح میں 32 فیصد کمی۔
الرشیدیہ تھانے کے ڈائریٹر برگیڈیئر سعید حماد بن سلمان نے نجی خبر رساں ادرے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ 2019 میں درج ہونے والے 12371 مقدمات کے مقابلے میں سال 2020 میں اس تھانے میں صرف 8 ہزار 412 کریمنل کیسز درج ہوئے۔
برگیڈیئر سعید نے بتایا کہ ان مقدمات میں زیادہ تر مقدمات توہین، جسمانی تشدد، مالی بدعنوانی جیسے جرائم سے متعلق تھے۔ ان مقدمات میں سے تقریبا تمام مقدمات 901 یا 999 کے ایمرجنسی نمبروں کے ذریعے ہی رجسٹر کروائے گئے تھے۔
مزید برآں، اسی تھانے میں گزشتہ سال باؤنس چیکوں کے حوالے سے 6656 کیسز درج ہوئے جن کی کل مالیت 1 اشاریہ 98 ارب درہم بنتی تھی۔ اور گزشتہ سال ہی ان میں سے 1376 مقدمات حل کروا دیے گئے تھے۔ جن کی کل مالیت 162 اشاریہ 4 ملین درہم بنتی ہے۔ جبکہ باؤنس چیکوں کے حوالے سے 1192 مقدمات پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیے گئے تھے۔
برگیڈیئر سعید نے ٹریفک حادثات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال ان کے تھانے میں ٹریفک حادثات 456 رپورٹس موصول ہوئی جبکہ 2019 میں انکی تعداد 534 تھی۔ جبکہ ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ہلاکتوں میں 2 اشاریہ 25 فیصد کمی آئی ہے۔
Source: Khaleej Times







