متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور صحتیابیوں کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کے روز ملک بھر میں کورونا کے 2043 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2200  افراد کورونا کے مرض سے صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 10 افراد کی وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔

مزید برآں، ملک بھرمیں کورونا وائرس کے 2 لاکھ 35 ہزار 564  نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جس کے ساتھ ملک بھر میں اب تک کورونا کے 36 اشاریہ 2 ملین ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کورونا وبا کے پھیلاؤ سے لے کر اب تک یو اے ای میں کورونا کے کل 4 لاکھ 48 ہزار 637 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 4 لاکھ 31  ہزار 773  افراد وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اور وائرس کی وجہ سے 1466 اموات ہوچکی ہیں۔

یاد رہے کہ بدھ کے روز ابوظہبی کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت قیمت کم کرے 65 درہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اور اسی ہفتے ابوظہبی حکام نے اہم نجی شعبوں اور صنعتوں میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے ہر دو ہفتے بعد کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازم قرار دیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button