خلیج اردو
25 مارچ 2021
واشنگٹن : عالمی سطح پر کرونا وائرس کے کیسز 124.6 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ جان ہوپکن یونیورسٹی کے مطابق کرونا سے اموات کی تعداد 2742974 ہو گئی ہے۔
دنیا بھر میں امریکہ سب سے زیادہ متائثر ہونے والا ملک ہے جہاں کیسز کی کل تعداد 30009386 اور اموات کی تعداد 545237 ہو گئی ہے۔ اس کے بعد برازیل میں 12220011 کیسز اور 300685 اموات ہوئیں ہیں۔
دیگر ممالک جہاں کرونا کیسز کی تعداد 2 ملین سے زیادہ ہے اس میں بھارت (11،734،058) ، روس (4،433،364) ، فرانس (4،374،770) ، برطانیہ (4،326،645) ، اٹلی (3،440،862) ، اسپین (3،234،319) ، ترکی (3،091،282) ، جرمنی 2،709،872) ، کولمبیا (2،353،210) ، ارجنٹائن (2،269،877) ، میکسیکو (2،203،041) اور پولینڈ (2،120،671) کیسز سامنے آئے ہیں۔
میکسیکو میں 199،627 افراد کرونا سے فوت ہوئے ہیں جو تیسرے نمبر پر ہے۔
50،000 سے زیادہ اموات والے ممالک میں بھارت (160،441) ، برطانیہ (126،621) ، اٹلی (106،339) ، روس (94،624) ، فرانس (93،083) ، جرمنی (75،341) ، اسپین (73،744) ، کولمبیا (62،394) ، ایران (62،045) ، ارجنٹائن (54،946) ، جنوبی افریقہ (52،372) ، پیرو (50،474) افراد کرونا سے فوت ہو چکے ہیں۔
Source : Khaleej Times







