متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والا ڈرائیور متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گیا، ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی پولیس نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ہائی وے پر ایک لاپراوہ ڈرائیور کو متعدد گاڑیوں سے ٹکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ابوظہبی پولیس کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ میں بتایا گیا ہےکہ ہائی وے پر یہ حادثہ ایک لاپرواہ اور بے دھیانی سے گاڑٰ چلانے والے ڈرائیور کی وجہ سے پیش آیا۔ جس پر بعد میں 800 درہم جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے اور چار بلیک پوائنٹ دیے گئےہیں۔

اس خوفناک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ایس یو وی گاڑی ٹریفک جام میں تیز رفتاری سے دوڑتی ہے اور کم از کم 5 گاڑیوں سے ٹکراتی ہوئی سڑک کی ایک سائیڈ پر جا کر رک جاتی ہے۔

یہ ویڈیو ابوظہبی پولیس کی جانب سے Be Road Safe مہم کے تحت جاری کی گئی ہے جس مقصد لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے کے نقصانات کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button