متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : دبئی پلان 2040 میں نئے پراپرٹیز یونٹس ، آبادی اور دیگر سیکٹرز کیلئے کیا ہوگا

خلیج اردو
27مارچ 2021
دبئی : اگلے دو دہائیوں میں دبئی میں رہائشیوں کیلئے گھروں میں طلب کی شرح میں خاصا اضافہ متوقع ہے اور ایک محتطاط اندازے کے مطابق یہ ڈیمانڈ تقریبا دوگنی ہو جائے گی۔ اس کی وجہ شہر کی آبادی میں غیر متوقع اضافہ ہے۔

دوبئی کے شماریات مرکز کے مطابق شہر کی 3.4 ملین آبادی کیلئے دبئی میں اپارٹمنٹس اور ویلاز کی تعداد 690498 یونٹس کی ضرورت ہے۔

ماہرین کے تجزیوں کے مطابق دبئی کو 483000 سے 550000 اضافہ رہائشیوں گھروں یا اپارٹمنٹس یا ویلاز کی ضرورت ہوگی جو دو دہائیوں میں آبادی کے ہونے والے اضافے کی رہائشی ضروریات کو پورا کر سکیں، 508 ملین کی متوقع آبادی کیلئے 2040 پلان میں شہر میں پانچ شہری مراکز ہوں گے جس میں سے دو نئے قائم کیے گئے ہوں گے۔

<iframe width=”770″ height=”460″ src=”https://www.youtube.com/embed/xBnLlt2A0fk” title=”YouTube video player” frameborder=”0″ allow=”accelerometer; autoplay; clipboard-write; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture” allowfullscreen></iframe>

2020 تک ک دبئی کے شماریاتی مرکز سے 3،411،200 کی آبادی کے تخمینے پر مبنی گھریلو سائز 4.9 فی یونٹ کے حساب سے فرض کیا گیا ہے۔ ایسے میں 2040 تک تقریبا 48 483،550 اضافی یونٹ درکار ہوں گے۔

کور میں ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کی سربراہ پرتھیشا گراپو کا کہنا ہے کہ مضبوط بنیادی اصولوں پر مزید ترقی کرتے ہوئے دبئی کا 2040 اربن ماسٹر پلان دبئی کی مسابقت کو عالمی منزل کی حیثیت سے تقویت دیتا ہے جبکہ ایسا ماحول پیدا کرتا ہے جہاں دنیا بھر کے لوگ استحکام ، تنوع اور جامعیت کے ساتھ ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔

اس وقت دبئی میں رہائشی یونٹوں کی کل تعداد 555،000 کے قریب ہے۔ 2040 تک آبادی کی کل متوقع مقدار کیلئے ان یونٹس کو دوگنا کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں ممکنہ طور پر اس تعداد کی تعداد دوگنا کرنی چاہئے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button