متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : شیخ محمد کی جانب سے پولیس افسر کی تعریف

خلیج اردو
27مارچ 2021
ابوظبہی :ایک پولیس اہلکار جس نے سڑک کی بیچمیں ایک شخص کی گاڑی ٹوٹ جانے پر اس کی مدد کی ، اس پولیس اہلکار کو شارجہ پولیس نے گزشتہ ہفتے اعزاز سے نوازا تھا۔

ابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان نے زین العابدین نامی شہری کی مدد کرنے پر شارجہ پولیس کے سارجنٹ احمد حسن الحمدادی کی تعریف کی ہے ۔زین العابدین کی گاڑی بیچ سڑک پر ٹوٹ گئی ہے۔

ٹویٹر پر شیخ محمد بن زید نے سارجنٹ احمد اور زین العابدین کی تصویر شائع کی ہے ۔ شیخ محمد نے معاشرے کی مدد کے جزبے سے سرشار پولیس اہلکار کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے شہری اور پولیس اہلکار دونوں کا شکریہ ادا کیا ہے

پولیس اہلکار نے شہری کی ٹوتی ہوئی گاڑی ہائی وے سے ہٹانے میں مدد کی۔ شہری زین العابدین نے ایک ریڈیو اسٹیشن پر کال کرکے اس کا شکریہ ادا کیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button