متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : فاسٹ لین ٹریک پر گاڑی چلاتے ہوئے کسی دوسری گاڑی کو راستہ نہ دینا غیرقانونی ہے

خلیج اردو
28 مارچ 2021
دبئی : انتہائی بائیں طرف کی لین جوکہ تیز رفتار گاڑیوں کیلئے ہیں اور عمومی طور پر اورٹیک کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، اس پر گاڑی چلانا غیر قانونی ہے۔

دبئی پولیس اینڈ روڈ اتھارٹی آر ٹی اے نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں بائیں جانب کے لین میں میں گاڑی چلانے سے متعلق قواعد وضوابط کا حوالہ دیا کیا گیا ہے۔ پولیس نے گاڑی چلانے والوں سے کہا ہے کہ اس لین کو اورٹیکنگ اور ایمرجنسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایسے میں انتہائی بائیں طرف چلتے ہوئے پھیچے سے آنے والی گاڑیوں کو راستہ نہ دینا غیر قانونی ہے۔

پولیس نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ دائیں طرف کے لین میں چلیں تاکہ ٹریفک ہموار ہو تاکہ اگر کوئی گاڑی آپ کے پھیچے آرہی ہو تو وہ آپ کو آسانی سے اورٹیک کر سکے۔ اگر آپ اسپیڈ لمٹ میں چل رہے ہوں تو بھی گاڑیوں کو راستہ دیں۔

جو لوگ ایسے کسی کو راستہ نہ دیں تو انہیں 400 درہم کا جرمانہ کیا جائے گا اور ڈرائیونگ لائنسز میں 4 سیاہ پوائنٹس لگائے جائیں گے۔

ان ڈرائیوروں کو بھی 400 درہم کا جرمانہ کیا جائے گا جو گاڑیوں کے بیچ مناسب فاصلہ برقرار نہ رکھ پائیں۔ جو گاڑیاں آگے ہوں ان سے مناسب فاصلہ نہ رکھنے پر پھیچے سے آنے والی گاڑی کو جرمانہ کیا جائے گا۔

پولیس نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی ڈرائیور آپ کو راستہ نہیں دیتا تو آپ ان کو پھیچے سے ہٹ نہ کریں اور ان کے عین قریب نہ رہیں اور یاد رکھی۹ں کہ تیز رفتار لین یا انتہائی بائیں لین صرف اور صرف اورٹیکنگ یا ایمرجنسی کیلئے ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button