خلیج اردو
28 مارچ 2021
شارجہ : شارجہ کی بلدیہ نے ایک مہم کا آغاز کیا ہے جس میں وہ ریت میں موجود پارکنگ کے مقامات کو بند کررہی ہے۔ اسے شہر بھر میں تلاش کرکے کچا قرار دیا جارہا ہے اور ان پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔
سول ادارے کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو کے مطابق پولیس کی جانب سے ایسے پارکنگ مقامات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ مالکان سے کہا جارہا ہے کہ وہ اپنے گاڑیاں ہٹا کر اسے مختص شدہ پارکنگ میں کھڑے کریں۔
ان پارکنگ مقامات کو کچا پارکنگ قرار دیا گیا ہے جسے بلدیہ کی خلاف ورزی قرار دیا جارہا ہے۔
بالتعاون مع "الشرطة المجتمعية"
بلدية الشارقة تبدأ حملة لإغلاق الساحات الترابية المخالفة وتغلق 30 ساحة منذ بداية العام".بدأت بلدية مدينة الشارقة بالتعاون مع إدارة الشرطة المجتمعية في القيادة العامة لشرطة الشارقة، حملة واسعة على كافة مناطق المدينة لرصد… https://t.co/E58hPEu0Jo pic.twitter.com/uxtrTCD6Aw
— بلدية مدينة الشارقة (@ShjMunicipality) March 28, 2021
شارجہ پولیس کے ساتھ ملکر حکام نے الناہڈہ کے علاقے میں صرف 7500 خالی جگہوں کے خلاف آپریشن کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ حکام نے اس سال 30 پارکنگ سلاٹس کو بند کیا ہے۔
حکام نے کہا ہے کہ ان غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے راستوں کی بندش ہوتی ہے کیونکہ ان سلاٹس میں باقاعدہ داخلی اور خارجی پوائنٹس نہیں ہوتے۔
بلدیہ کی جانب سے شہر میں 2500 پارکنگ کے مقامات ہیں اور اس کے علاوہ رہائشیوں کیلئے 2000 مزید مقامات موجود ہیں۔
Source : Khaleej Times







