خلیج اردو آن لائن:
اگرچہ 12 اپریل بروز پیر کو دن کے وقت متحدہ عرب امارات میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے لیکن یو اے ای کے محکمہ موسمیات کے مطابق سہ پہر کے وقت بارش کی توقع ہے۔
الطقس المتوقع ودرجات الحرارة العظمى والصغرى على مدن الدولة للأيام القادمة#المركز_الوطني_للأرصاد #درجات_الحرارة #الرطوبة_النسبية #دولة_الإمارات_العربية_المتحدة #طقس_الإمارات pic.twitter.com/Ll5liO9X3c
— المركز الوطني للأرصاد (@ncmuae) April 12, 2021
این سی ایم کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہانا ہے کہ "موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ لیکن صبح کے وقت مشرق سے ہلکے بادل نمودار ہوں جن سے کنویکٹو بادل بننے اور دوپہر میں بارش ہو سکتی ہے”۔
مزید برآں، محکمہ موسمیات کی جانب سے ہواؤں کے باعث گرد اٹھنے کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اتوار کے روز یو اے ای کے متعدد علاقوں میں ژالہ باری اور بارش ہوئی۔ این سی ایم کے مطابق مصافی کے علاقے میں ژالہ باری ہوئی جبکہ راس الخیمہ کی کچھ وادیوں میں بارش رپورٹ کی گئی ہے۔
Source: Khaleej Times







