خلیج اردو
12 اپریل 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میںکرونا وائرس سے اموات اور انفیکشن کی شرح میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعدادوشمار حوصلہ افزا ہیں۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1928 افراد متائثر ہوئے ہیں جبکہ 1719 افراد نے کرونا وائرس کو شکست دی ہوئی ہے۔ اسی طرح ملک میں 2 افراد کرونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔
وزاترت صحت اور روک تھا کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اس وقت ملک میں کل 13967 ایکٹو کیسز ہیں۔
ملک میں 485675 کیسز ابتک رپورٹ ہوئے ہیں ، وائرس سے 470175 صحت یابیاں ہوئیں ہیں اور کل 1533 افراد کرونا کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
دوسری طرف شارجہ میں اسکولوں میں طلباء کی واپس ہوئی ہے۔ 12 سال سے زیادہ بچوں کو کرونا پی سی آر ٹیسٹ کرانا کی ہدایت کی گئی ہے۔
Source : Khaleej Times







