متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : دبئی اب امریکہ سے باہر دنیا کا پہلا شہر ہوگا جہاں درائیور کے بغیر گاڑی چلے گی

خلیج اردو
12 اپریل 2021
دبئی : دبئی اب متحدہ عرب امارات سے باہر دنیا کا پہلا شہر بن گیا ہے جہاں ڈرائیور کے بغیر گاڑی چلے گی۔ 2023 سے شروع ہونے والے اس مہم میں 2030 تک 4000 گاڑیاں ہوں گی جو ڈرائیور کے بغیر چلیں گی۔

اسبات کا اعلان دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن راشد المکتوم سے اٹومٹک وہیکل کمپنی جنرل موٹرز کریوز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جہف بلیچ سے ملاقات کی۔

اس حوالے سے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں شیخ حمدان نے کہا کہ یہ شراکت داری دبئی کو امریکہ کے باہر وہ پہلا شہر بنا دے گی جو بغیر ڈرائیور کے چلتی ہو۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے ویژن کے عین مطابق دبئی کو دنیا کا بہترین شہر بنانے کیلئے یہ ایک اقدام ہے۔

شیخ حمدان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ملک میں 25 فیصد گاڑیوں کو بغیر ڈرائیور کے چلانا ہے۔ دبئی کا مستقبل بغیر ڈرائیوروں کی گاڑیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس سے 900 ملین سالانہ بچت کریں گے اور اس سے پائیدار معیشت اور صاف ماحول بھی ممکن ہو پائے گا۔

انہون نے کہا کہ 2030 تک میرا ارادہ 18 بلین درہم کا حصول ہے اور یہ ٹرانسپورٹ سسٹم کی استعداد کو بڑھا کر ہی ممکن ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button