متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

متحدہ عرب امارات کی متعدد ایئر لائنز نے 5 مئی سے پاکستان کے لیے پروازوں میں کمی کا اعلان کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی تین بڑی ایئر لائنز نے 5 مئی سے پاکستان کے لیے اپنی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد میں کمی کر دی ہے۔ ایئر لائنز کی جانب سے یہ فیصلہ پاکستانی حکام کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بیرون ملک سے آنے والی پروازوں میں 80 فیصد کمی کے اعلان کی بعد کیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے تمام انٹرنیشنل ایئر لائنز کو 5 مئی سے 20 مئی کے درمیان پاکستان کے لیے پروازوں میں کمی کرنے کی ہدایت کی تھی تاکہ پاکستان میں جاری کورونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹا جا سکے۔

پاکستان نے  5 مئی سے 20 مئی تک ہر ہفتے بیرون ملک سے پاکستان آنے والی 590 پروازوں کی تعداد کم کر کے 123 کر دی ہے۔ اور پاکستانی حکام 18 مئی کو اس فیصلے پر نظر ثانی کریں گے۔

ایمریٹس ایئر لائن کے ایک ترجمان نے نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ ایمریٹس پاکستانی حکام کے احکامات کے مطابق 5 مئی سے 20 کے ددرمیان پاکستان کے لیے کچھ پروازیں بہرحال چلاتی رہیں گی۔

جبکہ فلائی دبئی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی حکام کے احکامات کے مطابق 5 سے 20 مئی تک اپنے شیڈیول میں کمی کرتے ہوئے ہر ہفتے پاکستان کے لیے صرف 16 پروازیں چلاے گی۔

فلائی دبئی کے ترجمان کی جانب سے کہنا ہے کہ "مسافر اگلی فلائٹ کی بکنگ دوبارہ کروا سکتے ہیں، پاکستان میں کسی اور شہر کے لیے بکنگ دوبارہ سے کروا سکتے ہیں یا ٹکٹ ری فنڈ کروا سکتے ہیں”۔

اس کے علاوہ اتحاد ایئر ویز نے بھی پاکستان کے لیے 5 سے 20 مئی کے درمیان پروازوں میں کمی کا اعلان کیاہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button