
خلیج اردو
09 مئی 2021
دبئی : پاکستان کی نجی ایئرلائن سیرین نے دبئی اور لاہور کے درمیان اپنے خدمات کا آغاز کر دیا ہے۔ ہفتے میں تین دن سیرین ایئرلائن دبئی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لاہور کیلئے پرواز کرے گی۔
We've added more choice and connectivity for our customers with the launch of @SereneAirPak’s inaugural flight from Lahore, Pakistan to Dubai on May 6. The airline will operate three flights a week between Lahore’s Allama Iqbal International Airport and DXB Terminal 2. pic.twitter.com/GhS0TgURxI
— DXB (@DXB) May 9, 2021
اپنے ٹویٹر پیغام میں سیرین نے کہا ہے کہ ہم نے 6 مئی سے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے پروازیں شروع کیں ہیں۔
اس سے قبل سیرین نے اسلام آباد سے شارجہ کیلئے اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کیا تھا۔
Source : Khaleej Times







