متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کرونا کیسز میں کمی آنا شروع ہو گئی، صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد حوصلہ مند ہیں

خلیج اردو
09 مئی 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے حوالے سے نئے کیسز اور صحت یابیوں کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گزشتوں چوبیس گھنٹوں میں 1572 کیسز رپورٹ ہو گئے جس کے بعد ملک میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 536017 جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 18075 ہو گئی ہے۔

ملک میں 1560 افراد کرونا سے صحت یاب ہو گئے ہیں جس سے ملک میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 516329 ہو گئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تین افراد کرونا سے ہلاک ہو گئے ہیں جس سے کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1613 ہو گئی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button