متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں حاملہ خواتین سمیت 7 گروپوں کو کورونا ویکسین سے استشنا دے دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی حکام نے 7 مختلف گروپوں کو کورونا ویکسین لگوانے کی پابندی سے استشنا دے دی۔ حکام کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق حاملہ خواتین اور وہ افراد جنہوں نے یو اے ای کے باہر سے ویکسین لگوا لی ہے انہیں بھی کورونا ویکسین لگوانے سے چھوٹ دے دی گئی۔

اس کے علاوہ کورونا ویکسین لگوانے کی پابندی سے درج ذٰیل افراد کو چھوٹ دی گئی ہے:

  • کورونا کے فعال مریضوں کو
  • ویکسین کے کلینکل ٹرائل میں حصہ لینے والے افراد کو
  • کورونا کے سابق مریضوں کو
  • ماضی میں دیگر ویکسینوں سے الرجی کا شکار ہونے والے افراد کو
  • اور ایسی بیماری میں مبتلا افراد جس کے دوران ویکسین لگوانے مواقف نہیں ہے ان افراد کو ویکسین لگوانے کی پابندی سے چھوٹ دے دی گئی ہے۔

اس فہرست کو محکمہ ہیلتھ نے ابوظہبی کی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کے تعاؤن کے ساتھ حتمی شکل دی ہے۔

تاہم، کورونا ویکسین سے چھوٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست کنندہ  کو میڈیکل جانچ کے لیے ابوظہبی کے کسی مجاز میڈیکل سنٹر جانا ہوگا۔ جس کے بعد وہ میڈیکل سنٹر محکمہ صحت کو درخواست کنندہ کی رپورٹ مںظوری کے لیے بھیج دے گا اور محکمہ صحت درخواست کنندہ کو میسج کر کے اپنے فیصلے سے متعلق آگاہ کر دے گا۔ اور اگر استشنا کی درخواست منظور ہوجاتی ہے تو یہ منظوری الحسن ایپ پر بھی ظاہر ہونے لگے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button