متحدہ عرب امارات

کوویڈ ۔19 : اب کریں متحدہ عرب امارات کے رہائشی فری آڈیو اور ویڈیو کالز

 اتصالات نے دو ماہ کے لئے مفت انٹرنیٹ ویڈیو اور وائس کالز کی پیش کش کی ہے
متحدہ عرب امارات کے رہائشی اب انٹرنیٹ پر مفت وائس اور ویڈیو کال کرسکتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے ٹیلی کام آپریٹر اتصالات نے اپریل سے شروع ہونے والے اپنے ماہانہ انٹرنیٹ کالنگ پلان کو دو ماہ کے لئے مفت کر دیا ہے۔

صارفین کو بھیجے گئے ایک پیغام میں کہا گیا کہ اس مشکل وقت کے دوران اپنے پیاروں سے رابطے میں رہنے کے لئے ، اپریل اور مئی میں ماہانہ انٹرنیٹ کالنگ پلان سروس کو مفت سبسکرائب کریں ، اورتصدیق شدہ ایپس (BOTIM, HiU, Voico UAE and C’Me )کے ساتھ آڈیو اور ویڈیو کالوں سے لطف اندوز ہوں
یہ #stayathome کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف احتیاطی اقدام کے طور پرکیا گیا ، تا کہ رہائشیوں کے راحت میں خلل پیدا نہ ہو

سبسکرائب کرنے کے لئے ICP لکھ کر 1012 پر SMS کریں

Source : Khaleej Times
01 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button