
خلیج اردو
18 مئی 2021
غزہ شہر : غزہ کی پٹی میں فلسطینوں کے خلاف اسرائیلی طیاروں کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک ہفتے کی تشدد نے 200 سے زیادہ افراد کو قتل کیا ہے جس نے عالمی رہنماؤں کا ضمیر جھنجوڑ رکھا ہے۔
جیسے حماس نے تل ابیب پر مزید راکٹ فائر کرنے کی دھمکیاں دیں ہیں ، اسرائیلی بمابری سے غزہ میں باردود اور دھوائیں کے بادل دیکھائی دے رہے ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ وہ جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے۔ یہ اس کے بعد ہوا ہے جہاں امریکہ نے سیکورٹی کونسل کے تیسرے قرارداد کو روکا ہے جو اس تشدد کے خاتمے کیلئے ہے۔
US blocks — for the third time in a week — the adoption of a joint UN statement calling for a halt to Israeli-Palestinian violencehttps://t.co/q328py4859
📸 The father of a 12-year-old girl killed in an Israeli airstrike holds her body at al-Shifa hospital pic.twitter.com/gHp07D12QN
— AFP News Agency (@AFP) May 18, 2021
حماس کے عسکریت پسندوں نے 10 مئی کو برسوں کے دوران سب سے بھاری تبادلے کے دوران تنازعہ بڑھایا جانے کے بعد سے اسرائیل کی طرف اپنے 3،350 راکٹ فائر کیے ہیں۔
قطری ریڈ کریسنٹ نے بتایا کہ ایک فضائی حملے نے پیر کے روز غزہ میں اس کے دفاتر کو نقصان پہنچایا ۔وزارت صحت نے بتایا کہ اس کی ایک عمارت اور ایک کلینک میں رہائش پزیر کی واحد کرونا وائرس کی لیبارٹری متاثر ہوئی ہے۔
اسرائیل کی فوج نے پیر کے روز کہا ہے کہ اس نے حماس کے نو کمانڈروں کے گھروں کو راتوں رات نشانہ بنایا ۔ یہ اس گروہ کے سیاسی ونگ کے سربراہ یحییٰ سنور کے گھر پر بمباری کے ایک دن بعد ہوا ہے جس میں کسی جانی نقصان کی کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں۔
لڑاکا طیاروں نے میٹرو کو نشانہ بنایا ہے جو اسرائیل کی جانب سے حماس کی زیر زمین سرنگوں کیلئے اصطلاح ہے ۔ اس حوالے سے اسرائیل تسلیم کر چکا ہے کہ یہ کچھ شہری علاقوں میں بھی چل رہی ہیں۔
The bombardments between Israel and Hamas in the Gaza Strip lit up the skies and sent civilians running for cover as the conflict entered its second week. More photos: https://t.co/hvexb2KuIf pic.twitter.com/zecOaDPfiT
— Reuters Pictures (@reuterspictures) May 17, 2021
اسرائیلی بمباری کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جب بمباری میں گزشتہ روز 42 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق اسرائیل کی بمباری میں ابتک 212 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں جن میں 61 بچے شامل ہیں۔ بمباری میں 1400 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اسرائیل کے مطابق ایک بچے سمیت 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس بمباری میں 38000 افراد نقل مکانی کر چکے ہیں اور 2500 بے گھر ہو گئے ہیں۔
Source : Khaleej Times







