متحدہ عرب امارات

دبئی آر ٹی اے کے ذریعے فی گھنٹہ، ہفتہ وار یا ماہانہ بنیادوں پر ڈرائیوروں کی خدمات حاصل کریں

 

خلیج اردو آن لائن:

کیا آپ جانتے ہیں کہ دبئی ٹیکسی کارپوریشن ایک ایسی سروس فراہم کرتی ہے جس کے ذریعے آپ فی گھنٹہ، ہفتہ وار یا ماہانہ بنیادوں پر ڈرائیور کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں؟

دبئی آر ٹی اے نے منگل کے روز ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے رہائشیوں کو اس سروس کے بارے میں یاد دہانی کروائی ہے۔

اس سروس کا نام "مائی ڈرائیور” ہے اور اس کے تحت ایک دن کے لیے ڈرائیور کی خدمات حاصل کرنے کا ریٹ 250 درہم، ایک ہفتے کا ریٹ 1000 درہم، ایک مہینے کا ریٹ 3500 درہم ہے۔

ڈرائیور کی خدمات کی حاصل کرنے والے رہائشیوں کو اپنی گاڑی مع تیل اور انشورنس ڈرائیور کر مہیہ کرنی ہوگی۔

آر ٹی اے کے مطابق یہ سروس 2012 میں لانچ کی گئی تھی اور 2020 کے آخر تک اس سروس نے 2 ہزار سے زائد کلائنٹس کو خدمات فراہم کی ہیں۔  اس سہولت کو حاصل کرنے کے آپ ڈی ٹی سی کی ایپ پر اپلائی کر سکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button