خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یکم جون 2021 سے یو اے ای میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کو اپنی کمپنیوں کے 100 فیصد مالکاناں حقوق حاصل کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔
یو اے ای کے وزیر برائے اقتصادیات نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ فیصلہ یو اے ای حکومت کی معیشت کو سپورٹ کرنے کی خواہش کی عکاسی ہے۔
یاد رہے کہ نومبر 2020 میں یو اے ای حکام نے قانون میں ترمیم کرتے ہوئے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو اپنی کمپنیوں کی 100 فیصد ملکیت کی اجازت دی تھی۔ اور اس فیصلے کا اطلاق یکم دسمبر 2020 سے ہونا تھا۔ تاہم، اب اس قانون کے دائرہ کار کو بڑھانے کے بعد یکم جون سے اس کے اطلاق کا اعلان کیا گیا ہے۔
السماح للتملك الكامل للشركات من قبل المستثمرين ورواد الأعمال ابتداءً من 1 يونيو 2021
ووزير الاقتصاد يؤكد أن القرار خطوة جديدة تعكس الأهمية التي توليها #حكومة_الإمارات لدعم الاقتصاد وتعزيز جهوزيته للمستقبل@Economyae pic.twitter.com/PSfwSYlJl7— UAEGOV (@UAEmediaoffice) May 19, 2021
ان اصلاحات کی منظوری گزشتہ سال یو اے ای کی صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی جانب سے دی گئی تھی، اور ان اصلاحات کی یو اے ای کی معیشت اور سرمایہ کاری پر بہت مثبت اثرات کی توقع کی جا رہی ہے۔
مزید برآں، یاد رہے کہ ان اصلاحات کی بدولت اب یو اے ای میں متعدد شعبوں میں کاروبار کرنے کے لیے لائسنس حاصل کرنے کے لیے کسی اماراتی اسپانسر کی ضرورت نہیں ہوگی اور نہ ہی اسے کمپنی کے 51 فیصد شیئر دینے پڑیں گے۔
Source: Khaleej Times







