متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ایک ایسا پلیٹ فارم جو نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے میں مدد کرے

خلیج اردو
19 مئی 2021
دبئی : دبئی کے ولی عہد شہزاد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ایک نیا پلیٹ فارم لانچ کیا ہے جو نوجوانوں کو کاروبار میں آسانی کیلئے کوششیں کرے گا۔ یہ نوجوانوں کے کاروبار کرنے کے خواب کو پورا کرنے میں معاونت کرے گا۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دبئی اپنی نوعیت کا پہلا پلیٹ فارم شروع کررہا ہے جو نئے آئیڈیاز اور کاروباری سوچ کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

دبئی کے ولی عہد شہزادہ نے کہا کہ اس اقدام کے پیچھے متحدہ عرب امارات کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک سے بھی نوجوانوں کو دبئی میں اپنے کاروبار شروع کرنے کیلئے حوصلہ افزائی ملی گی۔

شیخ ہمدان نے کہا کہ اس دور میں روایتی نوکری بہترین انتخاب نہیں ہے۔ کامیابی کے امکانات تخلیقی اور جدت میں ہے۔

شیخ ہمدان نے کہا کہ انٹراپرینور کے کامیابی کی کئی کہانیاں ہیں۔ ان لوگوں نے دبئی سے شروعات کیں اور دنیا میں چھا گئے۔

انہوں نے کہا کہ تجارت متحدہ عرب امارات کی ثقافت اور ورثے سے جڑی ہوئی ہے اور اس کی ترقی کا امکان لامحدود ہے کیونکہ عالمی تجارت کے مرکز کے طور پر دبئی کا اپنا ایک مقام ہے۔ ہمارا مقصد اماراتی کے کامیاب تاجروں کی نئی نسلوں کو دیکھنا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button