خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کا یونیفائڈ کال سنٹر 20 مئی یعنی آج سہ پہر دو گھنٹوں کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔
وزارت کی جانب سے ٹوئیٹر پر اعلان کیا گیا ہے کہ معمول کے مرمت کے کام کی واجہ سے آج سہ پہر 3 بجے سے 5 بجے کے دوران کال سنٹر دستیاب نہیں ہوگا جس کے باعث صارفین کال سنٹر پر رابطہ نہیں کر پائیں گے۔
تاہم، وزارت کی جانب سے رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ اس دوران وہ ضرورت پڑنے پر درج ذیل متبادل ذرائع استعمال کر سکتے ہیں:
- وزارت دفاع کی موابائل ایپ (MOIUAE) کا استمعال کر سکتےہیں
- یا وزارت دفاع کی ویب سائٹ moi.gov.ae کے زریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ وزارت دفاع کے یونیفائڈ کال سنٹر پر 8005000 پر کال کر کے رابطہ کیا جاتا ہے۔
Source: Khaleej Times







