متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : خراب موسم کے باعث حدنگاہ متائثر ، پولیس نے وارننگ جاری کردی

خلیج اردو
23 مئی 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں کثیف دھند نے ملک کے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔ حکام نے بڑی سڑکوں پر اسپیڈ لمٹ کم رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹ میں ابوظبہی پولیس نے بتایا ہے کہ ابوظبہی کے بیرونی سڑکوں کو حدرفتار نارمل کر دی گئی ہے۔

قومی مرکز برائے موسمیات نے متوازی سطح پر حدنگاہ کے متائثر ہونے کا کہا ہے۔ اس حوالے سے صبح 8 بجے تک ملک کے اندرونی علاقوں میں حدنگاہ متائثر ہوگی۔

پولیس نے دارلحکومت میں حدرفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کا کہا ہے۔ پولیس نے مختلف سڑکوں پر رفتار کم کرنے کا سسٹم رکھا ہے۔ پولیس نے شیخ خلیفہ بن زید انٹرنیشنل روڈ اور ال نوف السلا روڈ پر اس سسٹم کو ان کیا ہے۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button