خلیج اردو
23 مئی 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس سے متعلق تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ ملک میں کرونا وائرس سے تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1651 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت اور روک تھام کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1591 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کرونا کیسز کی رپورٹ شدہ تعداد 556107 ہو گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 1569 افراد نے کرونا وائرس کو شکست دی ہے جس سے صحت یاب ہونے والی کی تعداد 536050 ہو گئی ہے۔
حکام کے مطابق اس وقت ملک میں کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 18406 ہے۔
Source : Khaleej Times







