خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی کے حکمران کی بیٹی شہزادی لطیفہ زندہ ہیں یا نہیں؟ تصویر سامنے آگئی

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شہزادی لطیفہ کی تصویر سامنے آگئی۔

شہزادی لطیفہ کی عوامی مقام پر خواتین کے ساتھ بیٹھنے کی تصویر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ دنوں ہی اقوام متحدہ نے متحدہ عرب امارات سے شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شہزادی لطیفہ کے زندہ ہونے کے ٹھوس شواہد مانگے تھے۔

اس کے علاوہ ماہرین نے شہزادی لطیفہ کو فوری طور پر رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

اب شہزادی لطیفہ کی دبئی کے ایک شاپنگ مال میں خواتین کے ساتھ تصویر سامنے آئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہزادی کے ساتھ تصویر میں موجود ان کی ایک دوست کی جانب سے 2 دن پہلے یہ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ہے جس پر کیپشن دیا گیا کہ دبئی کے مال میں دوستوں کے ساتھ خوبصورت شام۔

تاہم تصویر کے حوالے سے تصدیق نہیں کی جاسکی ہے کہ یہ کب کھینچی گئی ہے۔

کچھ عرصہ قبل بھی اقوام متحدہ کی جانب سے شہزادی لطیفہ کے زندہ ہونے سے متعلق پوچھا گیا تھا جس پر اماراتی شاہی خاندان نے بیان دیا تھاکہ گھر پر شہزادی کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

اس سے قبل شہزادی نے ویڈیو پیغامات میں الزام عائد کیا تھاکہ 2018 میں ملک چھوڑنے کی کوشش پر والد شیخ محمد بن راشد المکتوم نے قید کر رکھا ہے۔

اس بیان کے بعد عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button