متحدہ عرب امارات

سینوفارم ویکسین کے بعد سینوفارم بوسٹر خوراکیں ایک مہینہ میں تیار ہونگی ، حکام

خلیج اردو
23 مئی 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا ویکسین کے بعد سینوفارم کے بوسٹر ڈوزز تیار ہونگی۔ یہ پہلے سے لوگوں کی جانب سے بکنگ پر مہیا کی جائیں گی۔

یہ ڈوزز دونوں کرونا ویکسین لینے کے 6 مہینے بعد درکار ہوتے ہیں جس سے ویکسین کی افادیت بڑھتی ہے۔

ویکسین سنٹرز میں کام کرنے والے حکام نے وضاحت کی ہے کہ کیسے سینوفارم کے ڈوزز کیلئے درخواستں دیں گئیں ہیں کیونکہ بہت سے شہریوں کو ویکسین دیئے ابھی 6 مہینے پورے نہیں ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہن جیسے ویکسین کیلئے رجسٹریشن کی جاتی ہے ، ایسے ہی ان ڈوزز کی رجسٹریشن کیلئے بھی طریقہ کار واضع ہوگا اور ان کیلئے اپوائنٹمنٹ لی جائے گی۔

متحدہ عرب امارات کے صحت کے شعبے کی سرکاری ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحسانی نے عمارت الوم کو بتایا کہ سینوفرم کی تیسری خوراک لازمی نہیں بلکہ اختیاری ہے۔ معاشرے کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کرنا ملک کی فعال حکمت عملی کا حصہ ہے ۔بزرگ اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کو ترجیح دی جاتی ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ فی الحال ایسی کوئی تعلیم نہیں ہے جو کرونا ویکسین کی دو خوراک لینے کے بعد مختلف ویکسین لینے میں مدد فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس موضوع پر مزید مطالعات کی ضرورت ہے ۔ ملک میں محکمہ صحت کے حکام اس شعبے میں بین الاقوامی مطالعات کی قریب سے پیروی کررہے ہیں اور کسی بھی پیشرفت کا اعلان کریں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button