خلیج اردو آن لائن:
کورنا ویکسین لگانے کی شرح میں متحدہ عرب امارات دنیا بھر کے ممالک میں پہلے نمبر پر آگیا۔
ورلڈ کوویڈ ویکسین ٹریکر کی جانب سے اتوار کے روز جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اب تک کورونا کی 12 اشاریہ 1 ملین خوراکیں لگائی ہیں۔ جس کی شرح 123 اشاریہ 17 خوراکیں فی سو افراد بنتی ہے۔ اور یہ شرح دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔
جبکہ کورونا ویکسین لگانے میں اسرائیل دوسرے نمبر پر ہے جس کی شرح 121 اشاریہ 92 خوراکیں فی سو افراد ہے۔
متحدہ عرب امارات کے ہیلتھ سیکٹر کی سرکاری ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحسینی نے بتایا کہ 16 سال اور اسے زائد عمر کے ویکسین لگوانے کے اہل افراد کی 73 اشاریہ 88 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں یہ شرح 80 اشاریہ 33 فیصد ہے۔
متحدہ عرب امارات نے اب تک کورونا کے 47 میلن سے زائد ٹیسٹ کیے ہیں۔
خیال رہے کہ کورونا کی کچھ ویکسین کی دو خوراکیں لگوانی ہوتی ہیں اس لیے لہذا مکمل طور پر ویکسین لگوا چکنے والے افراد کی تعداد کم ہونے کا امکان ہے۔
دوسری طرف یو اے ای نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ سائنو فارم ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے افراد کو تیسری بوسٹر خوراک دوسری خوراک کے 6 ماہ بعد لگائی جائے گی۔
Source: Gulf Today







