متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا درجہ حرارت مسلسل چوتھے روز بھی 49 ڈگری سے تجاوز کر گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں گرمی اپنے عروج پر پہنچ گئی، متحدہ عرب امارات کے نیشنل سنٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) کے مطابق یو اے ای میں مسلسل چوتھے روز بھی درجہ حرارت 49 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔

اس سال یو اے ای میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49 اشاریہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ العین میں 22 مئی کی دوپہر 1 بجے ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد مسلسل تین دن تک درجہ حرارت 49 اشاریہ 1 ڈگری رہا۔

این سی ایم کے مطابق آج ایک بار پھر درجہ حرارت 49 ڈگر سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

تاہم، درجہ حرارت میں اس بلندی کے باوجود یو اے ای میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے کہ کیونکہ یو اے ای کلاؤڈ سیڈنگ کا عمل تیز کر دیا ہے۔

پیر کے روز بھی درجہ حرارت 49 ڈگری سے تجاوز کرنے کے باوجود ملک کے بیشتر حصوں میں تیز بارش  اور ژالہ باری ہوئی تھی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button